×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع میں بارہ نومبرتک توسیع

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں تعمیر ہونیوالے ایٹمی بجلی گھروں کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر اور جسٹس شاہنوار طارق پر مشتمل بینچ نے کی۔ ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیرکے خلاف درخواست میں ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کو انسانی جانوں کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایٹمی بجلی گھر شہر سے اٹھائیس کلو میٹر دور لگنا چاہئے، ایٹمی بجلی گھر کے منصوبے پر چین کام کررہا ہے جس نےکوئی کامیاب تجربہ نہیں کیاہے۔ ایٹمی بجلی گھر کےمنصوبے سے متعلق اٹامک انرجی کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کا منصوبہ عوامی سماعت کے بغیر شروع کیا گیا۔ رپورٹ میں ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کو حساس معاملہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ منصوبے پروفاقی حکومت کی منظوری سےکام شروع کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے حکم امتناع میں بارہ نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں