ھفتہ, 20 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


تھرپارکر : غذائی قلت کے باعث ہلاک بچوں  کی تعداد  39ہوگئی 

ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو اور مٹھی کے سول اسپتال میں قحط سالی کے شکار 2 بچے دوران علاج چل بسے جس کے بعد ایک ماہ میں غذائی قلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 29 اور گزشتہ 38 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی۔ مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے شکار متعدد بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر منظور وسان کی جانب سے ترتیب دی گئی رپورٹ میں تھر میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار سندھ حکومت اور صوبائی اداروں کو ٹھہرایا گیا  تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر منظور وسان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment