×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

ملک کی بلند ترین عمارت کا افتتاح کراچی میں ۔۔۔

ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں ملک کی بلند ترین عمارت بحریہ ٹاؤن آئیکون کا افتتاح ہوگیا ، آج شاندار آتشبازی ہوگی ۔ ملک ریاض کہتے ہیں اسلام آباد میں ایفل ٹاور کے ڈیزائن پر ایک سو ایک منزلہ بلڈنگ کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی ۔ بحریہ ٹاؤن تعمیرات کے شعبے میں نئی جہتیں متعارف کرانے میں پیش پیش ، کراچی کی شاہراہ فردوسی پر ملک کی بلند ترین باسٹھ منزلہ بلڈنگ بحریہ ٹاؤن آئی کون کا افتتاح ہوگیا ، ہفتے کی شب گرینڈ آتش بازی ہوگی ۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کہتے ہیں ایفل ٹاور کے ڈیزائن پر اسلام آباد میں ایک سو ایک منزلہ عمارت کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی ۔ کراچی میں تعمیر بحریہ ٹاؤن آئی کون میں باسٹھ سٹوری سروسڈ کارپوریٹ آفسز ، 40 سٹوری سروسڈ اپارٹمنٹس ، ملک کا بلند ترین ٹیریسڈ ریسٹورنٹ اور ڈبل ڈیکر ہائی سپیڈ ایلیویٹرز نصب کیے گئے ہیں ، پارکنگ کیلئے سات فلورز مختص ہونگے. 

پرنٹ یا ایمیل کریں