جمعرات, 25 اپریل 2024


پی ٹی آئی کے جلسے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے,شرجیل میمن

ایمز ٹی وی (لاڑکانہ) لاڑکانہ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے پراپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ جلسے میں آنے سے کسی کو نہیں روکا جارہا، عمران خان اور جلسے گاہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ پرکیبل سروس بند نہیں کی جارہی، یہ خبریں بے بنیاد ہیں ایسے جھوٹے اور من گھڑت پرو پیگنڈےے کو بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے اور عمران خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment