ھفتہ, 20 اپریل 2024


تھرپارکر:ہلاکتوں کی تعداد 107 تک جا پہنچی

ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر میں بیماری بھوک اورغذائی قلت سےآج بھی دوبچوں کی جان چلی گئی۔ 50 روزمیں ہلاکتوں کی تعداد 107 تک جا پہنچی۔ غذائی قلت کے باعث کم سن بچے زندگی کی بازی ہار رہے ہیں بعض بچوں نے تو آنکھ کھولتے ہی موت کو گلے لگا لیا۔ چھاچھرو کے اسپتال میں اب بھی متعدد بچے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب چارے کی کمی کے باعث تھرکےباسیوں کےسیکڑوں جانوربھی ہلاک ہو گئے۔ بھوک اور پیاس سے نڈھال سیکڑوں بے بس مکین اپنے گھر بارچھوڑگئے۔ نقل مکانی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے مختلف دیہات کے مکین تاحال امداد کیلئےحکومت منتظر ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment