جمعرات, 25 اپریل 2024


شاہد حیات کی بطور ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کرنے کی سمری منظور...

ایمز ٹی وی (کراچی) حکومت ِسندھ نے کراچی آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والے شاہد حیات کی بطور ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے انھیں سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ شاہد حیات کو گزشتہ سال ستمبر میں آؤٹ آف ٹرن ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی کراچی تعنیات کیا گیا تھا۔ ان کے دور میں کراچی میں بڑے پیمانے پر چھاپوں اورٹارگٹڈ کاروائیاں کی گئیں تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment