ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں متحدہ قومی موومنٹ شامل نہیں ہو گی 

 ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔متحدہ کے رہنماﺅں نے شیخ رشید کو بتایا کہ پارٹی ابھی کسی جلسے کا حصہ نہیں بن سکتی اور رابطہ کمیٹی مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ واضح رہے کہ  جلسے میں شامل ہونے کی دعوت عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے ایم کیو ایم کی ایک ٹیم کو ایک ہوٹل میں ملاقات کے دوران دی تھی جس کی قیادت سینیٹر بابر خان غوری کررہے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment