ھفتہ, 20 اپریل 2024


آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

ایمز ٹی وی (کھیل) دورہ جنوبی افریقہ کے لئے 15 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم دورہ ساؤتھ افریقہ میں 6 ایک روزہ میچز کھیلے گی، 27 ستمبر کو آسٹریلیا کا آئر لینڈ سے مقابلہ ہو گا جبکہ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا ۔ سیریز کے لیے فاسٹ باؤلرز میچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کوآرام دیا گیا ہے کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر ، جارج بیلی ، اسکاٹ بولینڈ ، جیمز فولکنر ، ایون فنچ، جان ہیسٹنگز ، شون مارش، جو مینی ، کرس ٹریمین ، میتھیو ویڈ ڈینیل وورل اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment