Print this page

ورلڈ کوالیفائر فور کے لیے پاکستانی ٹیم امریکا روانہ

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان بیس بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر فور میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئی ہے ۔
بیس بال ورلڈ کپ کوالیفائر فور 22 سے 25 ستمبر تک نیویارک میں کھیلا جا ئے گا ۔ پاکستان بیس بال ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کر رہی ہے جہاں اس کا مقابلہ برازیل ، برطانیہ اور اسرائیل سے ہو گا ۔
پاکستان بیس بال ٹیم براستہ دوہا نیویارک روانہ ہو ئی ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ٹیم توقعات پر پورا اترے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں