جمعہ, 29 مارچ 2024


مصباح الحق کی پی سی بی پیٹرنز الیون کے ہمراہ دبئی اڑان

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پی سی بی پیٹرنز الیون کے کھلاڑیوں کے ہمراہ دبئی روانہ ہو گئے ہیں ۔

پی سی بی پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 روزہ میچ 7اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہوگا ۔

میچ کے لیے احمد شہزاد ، محمد حفیظ اورعدنان اکمل دبئی کے لیے روانہ ہو ئے ہیں ۔ ان کے ہمراہ ٹیسٹ کے کپتان مصباح الحق سمیع اسلم اور زوالفقار بابر بھی دبئی چلے گئے ہیں تاکہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ سے قبل پنک بال کے ساتھ پریکٹس سیشنز میں حصہ لے سکیں ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے کھیلا جائے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment