جمعہ, 29 مارچ 2024


اب وقت ہے خود کو ثابت کرنے کا، مصباالحق

ایمز ٹی ی (کھیل) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کوثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان ٹیسٹ میں دنیا کی ٹاپ ٹیم ہے جب کہ پاکستان کے 400 ویں ٹیسٹ کی کپتانی کرنا اعزاز ہے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں ہے لہذا کھلاڑیوں کوثابت کرنا ہوگا پاکستان ٹیسٹ میں دنیا کی ٹاپ ٹیم ہے جب کہ عمدہ پرفارمنس سے نہ صرف دبئی ٹیسٹ بلکہ سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنک بال اور ڈے اینڈ نائٹ کو بھول کر صرف پرفارم کریں گے جب کہ ٹیم کی رینکنگ کچھ بھی ہو، کارکردگی اہمیت رکھتی ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یونس خان کی غیرموجودگی میں بابراعظم اچھا انتخاب ہے اور بابراعظم کے ڈیبیو کا اس سے بہتروقت نہیں ہوسکتا جب کہ وہ بھرپور فارم میں ہیں، امید ہے وہ اچھا پر فارم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 400ویں ٹیسٹ کی کپتانی کرنا اعزاز ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment