ھفتہ, 20 اپریل 2024


ڈیوڈ وارنر اور عمران طاہر کا معاملہ سنگین شکل اختیار کرگیا

ایمز ٹی وی (کھیل) سیریز کے پانچویں اور اختتامی ون ڈے میں آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر سے فقرے بازی پر امپائرز کی ہدایت نظرانداز کرنے والے جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر پر جرمانہ عائد کردیا گیا، انھیں دو منفی پوائنٹس بھی دیے گئے، آئندہ برس 4 پوائنٹس ہونے پر عمران کو ایک ٹیسٹ یا دومحدود اوورز کے میچز میں پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ ناخوشگوار واقعہ آسٹریلوی اننگز کے 38 ویں اوور میں پیش آیا، جب عمران طاہر اور ڈیوڈ وارنر میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، امپائرز نے کئی بار ان کو باز رہنے کی تنبیہ بھی کی ، تاہم عمران کو اس معاملے پرمیچ فیس کا 30 فیصد بطور جرمانہ بھرنا ہوگا، اس کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی پاداش میں بھی جرمانہ کیاگیا، کپتان ڈوپلیسی میچ فیس کے 20 فیصد جبکہ دیگر پلیئرز 10 فیصد رقم سے محروم رہیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment