جمعرات, 28 مارچ 2024


بھارتی حکومت کی کھیلوں سے دشمنی کا سلسلہ جاری

ایمزٹی وی(کھیل) بھارتی حکومت کی جانب سے سفارتی سطح کے بعد کھیلوں پر اثرانداز ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کبڈی کے بعد ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرنیوالی قومی جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بھارت کے شہر لکھنو میں 20اکتوبر سے شروع ہونیوالی تیسری ساؤتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے 8 گرلز اور 18بوائز ایتھلیٹس نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنر (ر) اکرم ساہی کے ہمراہ ایونٹ میں شرکت کرنا تھا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ویزوں کے حصول کیلیے بھارتی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کروائیں تاہم بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی پلیئرز کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کیلیے ویزے دینے سے معذرت کر لی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment