جمعرات, 25 اپریل 2024


یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ,پاکستان جیت کے قریب

ایمزٹی وی(کھیل) یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کئی راہ پر گامزن ہے اور اسے فتح کیلئے مزید تین وکٹیں درکار ہیں۔

ابوظہبی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن ویسٹ انڈین ٹیم میدان میں اتری تو اسے فتح کیلئے 285 رنز درکار تھے جبکہ پاکستان کو میچ اور سیریز اپنے نام کرنے کیلئے مزید چھ وکٹوں کی ضرورت تھی۔

ویسٹ انڈیز نے 171 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی تو پاکستان کو کامیابی کیلئے زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑا اور 187 کے اسکور پر یاسر شاہ نے روسٹن چیز کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

اس موقع پر جیمز بلیک وڈ اور کپتان جیسن ہولڈر نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز جوڑے لیکن اس خطرناک ہوتی شراکت کا خاتمہ یاسر نے بلیک وڈ کی وکٹیں بکھیر کر کیا جنہوں نے 95 رنز بنائے۔

ہولڈر سے بھی اپنے ساتھی کی جدائی برداشت نہ ہو سکی اور وہ بھی یاسر کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

جب کھانے کا وقفہ ہوا تو ویسٹ انڈیز نے سات وکٹ کے نقصان پر 272 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کو میچ اور سیریز اپنے نام کرنے کیلئے محض تین وکٹیں درکار ہیں۔

یاسر شاہ عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک اننگ میں پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment