جمعرات, 18 اپریل 2024


پاکستان خواتین ٹیم کی نئی کپتان کون۔۔۔؟ اعلان بہت جلد متوقع

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان خواتین ٹیم کی کپتان ثناء میر ایک اور مشکل میں پھنس گئیں۔ ان کی ون ڈے ٹیم کی قیادت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ثنا میر کو کپتانی سے ہٹانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

ثناء میر کے ساتھ کوچ محتشم الرشید بھی اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے کیونکہ باسط علی کو ہیڈ کوچ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ثناء میر سے کپتانی لے کر بشمہ معروف کو دی جائے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان اسماویہ اقبال کو سونپے جانے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب ثناء میر نے اپنی کپتانی اور محتشم الرشید نے کوچنگ بچانے کے لئے کوشیشں تیز کر دیں ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment