ھفتہ, 20 اپریل 2024


ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے جاپان کو پچھاڑ دیا

ایمزٹی وی(کھیل) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی۔

ملائیشیا میں کھیلی جارہی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی 2016 میں پاکستان نے اہم ترین میچ میں جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ محمد عرفان نے 5 ویں منٹ میں پاکستان ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم 10 ویں منٹ میں سیرین تناکا نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا، 12 ویں منٹ محمع علیم بلال نے گرین شرٹس کو ایک بار پر برتری دلادی جس کا خاتمہ 30 ویں منٹ میں کینتا تناکا نے کیا۔

کھیل کے 36 ویں منٹ میں محمد رضوان سینئر نے شاندار فیلڈ گول کے ذریعے گرین شرٹس کیلئے تیسرا گول کیا جبکہ 52 ویں منٹ میں محمد علیم بلال نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور 2-4 کردیا، جاپان کی جانب سے 54 ویں منٹ میں زیندانا ہیرو تاکا نے پنالٹی اسٹروک پر گول کیا۔ کھیل ختم ہونے تک کوئی ٹیم مزید گول نہ کرسکی اور مقابلہ 3-4 سے پاکستان کے نام رہا۔ چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان اپنے چار میں سے 2 میچز جیت چکا ہے، گرین شرٹس نے جنوبی کوریا اور جاپان کو شکست دی جبکہ ملائیشیا اور بھارت کیخلاف میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان اپنا آخری میچ چین کیخلاف کھیلے گا۔ جس کے بعد سیمی فائنل میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment