جمعہ, 19 اپریل 2024


نیوزی لینڈ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں7 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنا لئے

ایمز ٹی وی (کھیل)  کرس چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کیویز نے شاندار کھیل پیش کر کے اس فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان برینڈلم میکولم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 134 گیندوں پر برق  رفتار 195 رنز بنائے جس میں 11 چھکے اور 18 چوکے شامل ہیں جبکہ جیمس نیشام 85، کین ولیمسن 54، ہمیشن ردرفورڈ 18، ٹام لیتھم 27، بی جے واٹلنگ 26 اور راس ٹیلر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جب کہ مارک کریگ 5 رنز کے ساتھ کریز پرموجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز نے 2، سورنگا لکمل، شمندا ایرنگا،دھمیکا پراساد اور تھارندو کشال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment