ھفتہ, 20 اپریل 2024


نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پہلے نمبر پر کون رہا اور کس کی تنزلی ہوئی؟

ایمز ٹی وی (کھیل) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی بلے باز یونس خان تنزلی کے بعد دوسری سے پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ آئی سی سی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ ہاشم آملہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یونس خان تیسرے ٹیسٹ میں ناقص کاکردگی کے باعث 3 درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسد شفیق بھی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں سے 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ مصباح الحق 10 ویں اور اظہر علی بدستور 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں تیسرا نمبر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ہے جب کہ پاکستان کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کریگ برتھ ویٹ 13 درجے ترقی کے بعد کیرئیر کی بہترین 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بدستور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز سے تیسرا ٹیسٹ ہارنے کے بعد 2 پوائنٹس سے بھی محروم ہو گئی ہے تاہم بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment