جمعہ, 29 مارچ 2024


آرسنل کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا


ایمز ٹی وی (کھیل) مانچسٹر سٹی نے تیسویں منٹ میں پہلا گول کیا ، آرسنل کی ٹیم نے وقفے وقفے سے تین گول کر کے میچ میں کامیابی حاصل کی. سویڈن میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں آرسنل کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ہے ۔ سویڈن میں ہونے والے فٹبال میچ میں آرسنل اور مانچسٹر سٹی کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔ مانچسٹر سٹی نے کھیل کا اچھا آغاز کیا اور تیسویں منٹ میں پہلا گول داغ کر حریف ٹیم پر برتری حاصل کر لی ۔ آرسنل نے ایک گول کا پریشر نہ لیتے ہوئے شاندار کم بیک کیا اور پچاسویں منٹ میں گیند کو مخالف ٹیم کی گول پوسٹ میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا ۔ اس کے بعد انہوں نے میچ میں وقفے وقفے سے مزید دو گولز کیے جبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم صرف ایک گول مزید سکور کر سکی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment