Print this page

آئی سی سی رینکنگ : پاکستان کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں سامنے آگئیں۔۔۔

ایمزٹی وی(کھیل) عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان کی چوتھی پوزیشن برقرار رہی، اظہر علی تنزلی کے ساتھ 13 ویں نمبر پر پہنچے۔ بولنگ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے کپتان مصباح الحق ٹاپ دس بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ مصباح الحق2 درجے تنزلی کے ساتھ 12ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولروں میں یاسر شاہ ایک درجہ آگے بڑھتے ہوئے پانچویں نمبرپر آگئے، لیگ اسپنر کے سوا کوئی اور پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں، رنگانا ہیراتھ نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں