جمعرات, 18 اپریل 2024


پاک بھارت معرکہ سج گیا

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) ویمنز ایشیا کپ ٹوئنٹی 20 میں پاک بھارت فائنل معرکے کے لیے میدان سج گیا،بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے اور دواوورز کے نقصان پربغیر کوئی وکٹ دئیے 11سکور بنا لیے ہیں ۔بھارت کی جانب سے ایم راج 6سکور اور ایس مندھانہ کوئی رن بنائے بغیر کریز پر موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کا عندیہ دیا جارہا تھا،مگر ورلڈ چیمپئن شپ کے گرین شرٹس کے ساتھ تین میچز فورفیٹ قرار دیے جانے پر بھارت ایشیائی ایونٹ میں پاکستانی ویمنز ٹیم سے کھیلنے کو تیار ہوا۔

اس سے قبل گذشتہ روز پاکستان ویمنز ٹیم نے 52 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر 12 ویں ہی اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر عائشہ ظفر پہلی ہی گیند پر سوتھیرونگ کی گیند پر لاومی کا کیچ بنیں، بسمہٰ معروف 6کے انفرادی سکور پر رن آوٹ ہوئیں۔ اس موقع پر اسماویہ اقبال اور ندا ڈار نے ٹیم کو سنبھالتے ہوئے مجموعے کو 44 تک پہنچایا تاہم اسماویہ 24 رنز بناکر لاومی کا شکار بن گئیںجن کا کیچ چنتھم نے پکڑا۔ ثنا میر کو بھی ایک رن پر لاومی نے ہی قابو کیا ۔

ندا ڈار نے 14 رنز پر اپنی وکٹ لاومی کو دی۔ ہدف کم ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس نے11.4اوورز میں کامیابی حاصل کرلی ۔۔ اس سے پہلے تھائی لینڈ کی ٹیم 18.2 اوورز میں 51 رنز پر آوٹ ہوگئی، صرف دو کھلاڑی نالٹکن چنتم (13) اورچنیدا سوتھیرونگ(11) ہی ڈبل فیگر میں پہنچ پائیں۔ثنا میر نے 4 جبکہ انعم امین اورندا ڈار نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment