جمعہ, 29 مارچ 2024


باسط علی دو عہدوں سے سبکدوش

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سابق کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ مارنے پر دو ہائی پروفائل عہدوں سے محروم ہونے کے باوجود باسط علی تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کے پے رول پر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان رضا راشد کچلو نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا، سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریوں سے سبکدوش کیا گیا ہے تاہم ان کی ملازمت برقرار ہے۔
پی سی بی کے مطابق باسط علی کا بورڈ سے معاہدہ ختم نہیں ہوا ہے۔ باسط علی کا کہنا ہے کہ تین دن سے گھر پر ہوں جس پر گھر والے بھی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمود حامد میرا ساتھی ہے ،

اس کو بہکانے اور گمراہ کرنے والے اور لوگ ہیں۔ باسط علی سوئی نادرن گیس کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔
دریں اثنا شہریار خان کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جارہی ہے جس میںمنیجر کی تبدیلی بھی خارج از امکان نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے شاہد انور مضبوط امیدوار ہیں۔

جبکہ پی سی بی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا اعلان جلد کرے گا۔ جمعرات کو اس حوالے سے شہریار خان نے نجم سیٹھی اور سبحان احمد سے ملاقات کی۔ اور نئی تقرریوں کے بارےمیں مشاورت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment