جمعہ, 19 اپریل 2024


آل پاکستان بولنگ ٹورنامنٹ کا آغاز

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) عبدالستار ایدھی آل پاکستان ٹین پن بولنگ ٹورنامنٹ 18جنوری سے کراچی ایرینا کارساز میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 300 سے زائد کھلاڑی شرکت کرینگے۔

ایونٹ میں چار لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ورچوئل ایکسز کے سی ای او خواجہ احمد مستقیم نے اسپانسر بلال مسعود کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ کیٹیگریز رکھی گئیں ہیں، سنگل پلاٹینیم، سنگل گولڈ، سنگل سلور، ڈبلز ایونٹ، ٹرائیو ایونٹ، فور مین ٹیم ایونٹ،نووائس ایونٹ، اور خواتین ایونٹ شامل ہیں، اسکریبل کے 25کھلاڑی خصوصی طو ر پر ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment