جمعرات, 25 اپریل 2024


کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل لاہور میں کھیلنے سے روک دیا گیا

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں منعقد ہونے والے 2017 کے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شرکت سے گریز کریں۔

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (ایف آئی سی اے) کی تازہ رپورٹ ایسے وقت آئی ہے جب چند روز قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ رواں سال ہونے والی دوسری پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایف آئی سی اے کی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی اب بھی کافی مسئلہ ہے اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔

یاد رہے کہ ایف آئی سی اے کے پاس یہ اختیارات نہیں ہیں کہ وہ کسی کھلاڑی کو کسی بھی ملک میں کھیلنے سے روک سکے تاہم اس کی رپورٹ تمام کھلاڑیوں، ایجنٹوں اور کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشنز کو بھیجی جاتی ہے۔ اور اس کی رپورٹ چند کرکٹ بورڈز پر اثر انداز ہو اور وہ اپنے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیں۔

ایف آئی سی اے کی رپورٹ میں کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضرور اپنی بیمہ پالیسیاں دیکھیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ان کی بیمہ پالیسیاں پاکستان میں کھیلنے سے ختم ہو جائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment