جمعہ, 29 مارچ 2024


16مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا رک فلیئر کا ریکارڈ برابر

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ڈبلیو ڈبلیو ای سے جڑے ریسلر جان سینا کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے مگر گزشتہ شب انہوں نے اس وقت سب کے دل جیت لیے جب انہوں نے ایک قریب المرگ بیمار بچے کی خواہش پوری کی۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ رائل رمبل میں جان سینا نے اے جے اسٹائلز کو شکست دے کر 16مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا رک فلیئر کا ریکارڈ برابر کردیا۔ مگر انہوں نے اپنی فتح کا جشن کچھ اس انداز سے منایا کہ سب حیران رہ گئے جبکہ انہوں نے دیکھنے والوں کے دل بھی جیت لیے۔
اے جے اسٹائلز کو شکست دینے کے بعد جان سینا رنگ سے باہر نکلے اور ہجوم کی جانب گئے جہاں انہوں نے اپنا وقت میک اے وش فانڈیشن کی جانب سے آنے والے ایک بچے کے ساتھ گزارا۔انہوں نے اپنے ننھے پرستار کو اپنے اور چیمپئن شپ بیلٹ کے ساتھ تصاویر کھچوانے کا موقع بھی دیا۔جان سینا میک اے وش فانڈیشن کے ایسے شدید بیمار بچوں کی خواہشات پوری کرتے رہتے ہیں۔
ایک دفعہ انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو میں میچ جیتنے کے بعد کینسر سے لڑنے والی بچی کو جان لیوا مرض سے بچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ساتھی ریسلر اسٹنگ کے ہمراہ اسے گلے سے بھی لگایا۔ دونوں ریسلرز نے ننھی پری کو تحائف بھی دیئے جن میں اسٹنگ کے مقبول گلوو بھی شامل تھے۔جان سینا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسٹنگ اور اسکرین پیچھے ہر شخص کی جانب سے میں پورے دل سے اپنے آج رات کی مہمان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو نہ صرف ہم ریسلرز کے لیے متاثر کن ہے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک مثال ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment