جمعہ, 19 اپریل 2024


اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا سب کو انتظارتھا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سابق قومی کپتان اورپشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ مجھے پروفیسرکیوں کہا جاتا ہے مجھے بھی معلوم نہیں۔میں بغیر سوچے سمجھے کچھ نہیں کہتاشاید اس لیے مجھے پروفیسر کہا جاتا ہے ۔ اپنی فٹنس پر کام کررہا ہوں2019ءکے ورلڈکپ میں ٹیم کاحصہ ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا سب کو انتظار تھا۔ ان خیالات کا اظہار محمد حفیظ نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ایلیٹ کے فاتحانہ انداز کے بارے سوال کے جواب میں محمد حفیظ کاکہنا تھا کہ جشن منانا ہر کسی کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور میرا بھی اپنا طریقہ ہے۔
محمد حفیظ نے برائن لارا کے علاوہ کرس گیل کو بالنگ کے لیے مشکل ترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف ان کی بہترین بالنگ کی وجہ نفسیاتی حربہ ہے۔لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے محمد حفیظ پرجوش ہیں اور کہتے ہیں اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا سب کو انتظار تھا۔محمد حفیظ نے کہا کہ مجھے کوئی اندازہ نہیں ہے کہ لوگ مجھے پروفیسر کیوں کہتے ہیں اور یہ سوال کئی مرتبہ مجھ سے پوچھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سوال کے جواب میں ہر وقت یہی کہتا ہوں کہ جو میں جانتا ہوں وہ صرف یہی ہے کہ میں سوچے بغیر بات نہیں کرتا ہوں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ یہ ایک ایسا لفظ ہے جو میرے ساتھ جڑا ہوا ہے جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ٹیم کے دوبارہ کپتان بننے کی خواہش پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا بڑی عزت ہوتی ہے اس کے بعد اس سطح پر جانے کو سوچاجاتا ہے اب ان چیزوں کا وقت نکل چکا ہے۔
میزبان کی جانب سے بغیر کسی ڈرامے کے کپتانی چھوڑنے کا کہنے پر ان کا کہنا تھا کہ آخرکسی نے تو اعتراف کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ ورلڈکپ 2019 کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فٹنس پر کام کررہا ہوں اور اس کا حصہ ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی لیکن پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔
محمد حفیظ کا کہنا ہے جو آﺅٹ کرتا ہے وہ مشکل بالر ہوتا ہے لیکن ڈیل اسٹین کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر گلین مک گرا اورشان پولاک انھی بالرز میں سے ہیں۔پاکستان کے سابق فاسٹ بالرشعیب اختر کو مشکل قومی بالر قرار دیتے ہوئے وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ نہ کھیلنے کو ایک کمی سے تعبیر کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں محمد حفیظ پشاورزلمی کی نمائندگی کررہے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment