جمعہ, 19 اپریل 2024


پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کےتمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہو گئے

 

ایمز ٹی وی(لاہور) شائقین کرکٹ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں اور ٹکٹوں کی خریداری کیلئے کوشاں ہیں ، ٹکٹس آن لائن ہوتے ہی قذافی سٹیڈیم میں بیشتر انکلوژرز کے تما م آن لائن ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں ۔
5مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے شائقین نے آن لائن ٹکٹ کی خریداری شروع کر دی ہے اور ٹکٹ آن لائن ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی بیشتر انکلوژرز کے تمام ٹکٹ فروخت بھی ہو چکے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق ، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں جبکہ محمد حنیف اور ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ بھی ختم ہو چکے ہیں تاہم عمران خان،جاوید میانداد، ماجد حان عبدالقادر سعید انور،فضل محمود ، راجہ ، ایچ کاردار ، سرفراز نواز انکلوژ کے ٹکٹ کی فروخت جاری ہے ۔ ٹکٹ کی قیمت 4سو سے 12ہزار تک مقرر کی گئی ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment