Print this page

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ورلڈ ٹور کے بعد تین دن پاکستان میں قیام

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ورلڈ ٹور کرتی ہوئی پاکستان پہنچ گئی ہے۔میڈیا زرائع کے مطابق جون کے مہینے میں شرو ع ہونے والے میگا ایونٹ کی ٹرافی دنیاکا سفر کرتے ہوئے سری لنکا کے شہر کولمبو سے پاکستان پہنچ گئی ہے جو کہ تین دن تک پاکستان میں رہے گی۔ ٹرافی کو ایدھی سینٹر اور موہتی پیلس لے جایا گیا۔چیمپئزٹرافی کا افتتاحی میچ یکم جون کو میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 4 جون کو بھارت کیخلاف برمنگھم میں کھیلے گا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں