Print this page

اسٹریٹ چلڈرنز پرمشتمل فٹ بال ٹیم عالمی مقابلے کیلیے تیار

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)  شہرکے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے ایک بار پھر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کیلیے تیار ہیں،ٹیم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانےجون میں دنیائے فٹ بال کے مشہور ایونٹ میں حصہ لینے ناروے روانہ ہوگی ۔

فٹ بال ٹیم کےکپتان رزاق کےمطابق پوری ٹیم کی تیاری عروج پر ہے اوروہ ہر طرح کے مقابلے کے لیے تیار ہیں ،ناروے کے شہر اوسلو میں ہونے والے مقابلوں میں دنیا بھر سے 1400سے زائد ٹیمیں شریک ہونگی،مرحلہ وارناک آؤٹ میچز میں جو ٹیم اپنی کارکردگی دکھائے گی وہی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ٹورنامنٹ میں انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کے مقابلے ہونے ہیں جب کہ پاکستانی ٹیم انڈر 16 کے مقابلوں میں حصہ لے گی ، یہی وہ ٹیم ہے جس نے ملک کا نام برازیل اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں روشن کیا تھا، اور اب یہ دوسرا سال ہے کہ 44 سال سے جاری یوتھ فٹ بال ٹورنمنٹ میں کراچی کے نوجوان کھلاڑی کھیل کا مظاہرہ کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں