Print this page

آئی سی سی کی چیمپیئنز ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کراچی میں واقع ایدھی سینٹر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپیئنز ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔
ٹرافی کے ساتھ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز بھی موجود تھے، جنھوں نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ایدھی ہوم میں موجود بچے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔
 
58dc8f26ecbb8 
تقریب کے موقع پر عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور ان کی والدہ بلقیس ایدھی بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب نے انسانیت کی بہت خدمت کی، انھوں نے پاکستان پر احسان کیا، لہذا ان کا مشن جاری رہنا چاہیے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھاکر ہی چیمپئنز ٹرافی جیت سکتا ہے۔
ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی، لیکن اس میں وقت لگے گا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں