جمعرات, 25 اپریل 2024


سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم فٹنس کے مسائل کا شکار

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہوگئے ،جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے سہیل خان کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور وہ ری ہیبلی ٹیشن مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی سہ روزہ میچ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوئے ۔ دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے حسن علی کو پہلی بار پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں جمیکا میں ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان تھا، تاہم پریکٹس میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئےانجرڈ ہوئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ حسن علی ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے فزیو شین ہیز ان کاعلاج کررہے ہیں۔حسن علی کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم میں وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عباس شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link Kennuphold

    Kennuphold

    20/07/2017

    Is It Safe To Buy Generic Cialis Online viagra online Buy Nolvadex Online With Master Card