Print this page

پاکستان کرکٹ ٹیم کی 65 سال میں تاریخی فتح

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ڈومینیکا میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 101رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی۔ یہ سیریز پاکستان نے1-2 سے جیت لی ہے۔
پاکستان کےخلاف ویسٹ انڈیزدوسری اننگزمیں202رنزپرآل آؤٹ ہوگئی۔ روسٹن چیز101رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ کریگ بریتھ ویٹ 6، کیرن پاؤل 4، شیمرون ہٹ مئیر 25، شائی ہوپ 17 ، جیسن ہولڈر22، دیوندرا بشو 3، وشول سنگ 2 ،شین ڈاؤ رچ 2 اور الزاری جوزف5رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔
گرین شرٹس بولرز کی جانب سے یاسرشاہ نے5 اور حسن علی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد عامر اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میچ کے آخری لمحات میں سنسنی اور دلچسپی اس وقت عروج پر تھی، جب ویسٹ انڈیز کی ایک وکٹ باقی رہ گئی تھی، تو پاکستان کی جانب سے آخری وکٹ کے لیے ریوئیو لیا گیا، جو پاکستان کے حق میں نہیں گیا تھا۔
اس کے بعد ایک اور ریوئیو میزبان ٹیم کی جانب سے لیا گیا، جب ایمپائر نے بیٹسمین کو آئوٹ دے دیا تھا اور پھریوئیو کے بعد میں اسے ناٹ آئوٹ قرار دیا گیا تھا ۔لیکن اسی اوور میں2 گیندوں بعد ہی یاسر شاہ نے شینن گیبرئیل کی وکٹ حاصل کرکے پاکستان کو میچ میں فتح سے ہمکنار کیا۔
سیریز کے اختتام پر پاکستان ٹیم گرائونڈ میں سیریز کی ٹرافی دی گئی، جس کے ساتھ تمام کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو بنوایا۔ یاسر شاہ کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے میچ کی دوسری اننگ میں گیاروہیں بار 5وکٹ لیے اور سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ روسٹن چیز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments4