Print this page

فاسٹ بولر کے گھر مہمان کی آمد

 

 

ایمزٹی وی(بورے والا)درازقامت پاکستانی فاسٹ بولر محمدعرفان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میرا بیٹا، میرے آشیانہ میں ایک خوبصورت اضافہ۔“ انہوں نے مداحوں سے ننھے مہمان کی صحت، کامیابی اور خوشگوار زندگی کیلئے دعاﺅں کی درخواست بھی کی ہے۔

irfan bolwer 

واضح رہے کہ محمد عرفان پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں 6 ماہ کی معطلی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر پی ایس ایل کے دوران بکیز کے رابطہ کرنے پر پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا تھا، ان کا کیس پی سی بی ڈسپلنری پینل میں چلا، انہوں نے اپنا الزام قبول کر لیا تھا جس پر انہیں جرمانے کے ساتھ 6 ماہ کی معطلی کی سزا ملی تھی

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments12