Print this page

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ، نیوزی لینڈ اور بھارت کا مقابلہ

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ اسکواڈ کی قیادت سوزی بیٹس کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں راشیل پریسٹ، میڈی گرین، لی کیسپرک، تھیمسن نیوٹون، ہینا رووے، ایمی سیٹرتھ ویٹ، کیٹی مارٹن، سوفی ڈیوائن، کیٹی پرکنز، اینا پیٹرسن، ایرین برمنگھم، لی تاہوہو، ایمیلیا کیر اور ہولی ہوڈلسٹن شامل ہیں۔ بھارتی aسکواڈ کی قیادت میتھالی راج کر رہی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پونم راﺅت، راجیشوری گایاکوڑ، مونا میشرم، شیکھا پانڈے، نزہت پروین، سمرتی مندھنا، دیپتی شرما، ہرمن پریت کور، ویدا کرشنا مورتی، سشما ورما، جھولن گوسوامی، مانسی جوشی، ایکتا بشت اور پونم یادیو شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments5