ھفتہ, 20 اپریل 2024


آزادی کپ کے دوسراٹی ٹوئنٹی میچ کے کئےٹریفک پلان تیار

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آزادی کپ میچز کے دوران عوام کی سہولت کیلیے ٹریفک پلان پر پوری طرح عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آزادی کپ کے پہلےٹی 20 میچ شائقین کو بہترین کھیل دیکھنےکو ملا، شائقین نے پاکستان کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جب کہ گزشتہ روزکی طرح آج بھی عوام کو بہترین میچ دیکھنےکو ملے گا۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کیلیے بھی شاندارانتظامات کیے ہیں، ٹریفک سے متعلق ایسے انتظامات یقینی بنائیں جن سے عوام کوسہولت ہو جب کہ عوام کی سہولت کیلیے ٹریفک پلان پر پوری طرح عملدرآمد جاری رکھا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment