ھفتہ, 15 مئی 2021


آسٹریلوی کرکٹر ملتان سلطان کے ہیڈ کوچ منتخب

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلیے چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
ٹام موڈی آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ اور ڈائریکٹر وورسسٹر شائر کے طور پر کام کر چکے ہیں، وہ سری لنکن ٹیم کے کوچ بھی رہے اور ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے منیجر اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں
۔قبل ازیں وسیم اکرم فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کیے جا چکے ہیں، وقار یونس کی بھی ملتان سلطانز جوائن کرنے کی اطلاعات تھیں تاہم انہوں نے بعد ازاں وسیم اکرم کی چھوڑی ہوئی ٹیم اسلام آباد کو بطور بولنگ کوچ جوائن کر لیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment