ھفتہ, 20 اپریل 2024


سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر ہوںگے، اس سے قبل امتیاز احمد، وسیم باری، راشد لطیف اور معین خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
کپتان سرفراز احمد کو اب تک 9 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قیادت کا موقع ملا ہے، مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا گیا تھا، پہلی آزمائش مہمان سری لنکن ٹیم کیخلاف جمعرات کو ابوظبی میں شروع ہونے والے میچ میں ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment