ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی پہلی T20 ٹیم بن گئی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت سے نیوزی لینڈکو شکست نے پاکستان کو ایک درجہ ترقی دے کر پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا۔ قومی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی کی درجہ بندی میں سب سے ٹاپ پر ہے جب کہ نیوزی لینڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر پر ہے۔
رینکنگ کی فہرست میں انگلینڈ کا چوتھا اور بھارت کا پانچواں نمبر ہے۔جنوبی افریقا چھٹے اور آسٹریلیاساتویں جب کہ سری لنکاآٹھویں،افغانستان نویں اور بنگلادیش دسویں نمبر پرہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان ٹیم کو 3 پوائنٹس ملے تھے اور وہ 124 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون نیوزی لینڈ سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے رہ گئی تھی۔ اب بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان کے نمبر ون پوزیشن پر برقرار رہنے کیلیے ضروری ہو گا کہ نیوزی لینڈ 3 میچز کی سیریز میں کم از کم ایک میچ اورہارے بصورت دیگر کیویز نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں میچز جیت کر نتیجہ 1-2 کر دیا تو وہ ایک بار پھر عالمی رینکنگ میں سرفہرست آ جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment