Print this page

احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کامشورہ

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرافٹ فلاور نے مسلسل ناکامیوں کے شکار اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ہےگرانٹ فلاور نے احمد شہزاد کے بیٹنگ مسائل کو نفسیاتی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے انہیں کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کے بیٹنگ مسائل تکنیکی نہیں بلکہ نفسیاتی نوعیت کے ہیں جن پر قابو پانے کیلئے احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہئے۔
احمد شہزاد سے متعلق یہ سن کر کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑی بھی دنگ رہ جائیں گے کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنی بیٹنگ یا باﺅلنگ میں موجود تکنیکی مسائل پر قابو پانا تو بہت آسان ہوتا ہے۔ لیکن جب معاملہ نفسیات کا ہو تو بہت زیادہ ہمت، صبر، مثبت سوچ اور مستقل پن کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اور اس کیلئے ناکامیوں کا افسوس اور کارکردگی دکھانے کے دباﺅ کو بھی شکست دینا پڑتی ہے جو کافی ہمت و حوصلے والا کام ہے۔
گرانٹ فلاور کا یہ بیان بہت اہم ہے کیونکہ گزشتہ سال ورلڈ ٹی20 کے بعد وقار یونس کی جانب سے احمد شہزاد سے متعلق دی گئی رپورٹ میں بھی گرانٹ فلاور کی رائے شامل تھی۔
احمد شہزاد کے مداح بھی یہ سن کر پریشان ہیں کہ اگر کرکٹر اپنی نفسیات پر قابو نہ پا سکے تو ان کے بیٹنگ کے مسائل بھی حل نہیں ہوں گے اور یوں مسلسل ناکامیوں اور ناقص کارکردگی کے باعث ان کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانا بھی مشکل ہو جائے گا جس کے باعث وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر ان ایکشن نہیں دیکھ پائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب ہوئی تو احمد شہزاد پلاٹینیم کٹیگری میں تھے لیکن ان کی ناقص کارکردگی یہاں بھی آڑے آ گئی اور کسی بھی ٹیم نے انہیں پلاٹینیم اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں نہیں خریدا بلکہ ملتان سلطان نے گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں