ھفتہ, 20 اپریل 2024


پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کی ڈرافٹنگ مکمل

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے جب کہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں 291 بین الاقوامی کرکٹرز سمیت 501 پلیئرز دستیاب رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان نے 20 کھلاڑیوں کا اسکواڈ مکمل کرلیا ہے جب کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 20 رکنی اسکواڈ مکمل نا کرسکے، دونوں فرنچائزز اپنے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے اسکواڈ مکمل کریں گے۔
شعیب ملک ملتان سلطان، عماد وسیم کراچی کنگز، مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ ، ڈیرن سیمی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی، برینڈن میکولم لاہور قلندرز جب کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
پلاٹینم کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی، کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن، لاہور قلندرز نے کرس لین، پشاور زلمی نے ڈیوائن براوو جبکہ ملتان سلطان نے عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے بنگلہ دیشی پیسر مستفیض الرحمان کو منتخب کیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونچی کو چنا ہے، کراچی کنگز نے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین اسٹار کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال جبکہ ملتان سلطان نے ڈیرن براوو کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
گولڈ کیٹگری میں کراچی کنگز نے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے قومی آل راﺅنڈر بلال آصف جبکہ ملتان سلطان نے احمد شہزاد کو منتخب کیا ہے۔
سلور کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے لوکل آپشن میں رضا حسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگ، پشاور زلمی نے سعد نسیم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رمیز راجہ جونیئر، کراچی کنگز نے جنوبی افریقی پلیئر ڈیوڈ ویسا اور ملتان سلطان نے محمد عباس جبکہ سلور کیٹگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے سہیل اختر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر، پشاور زلمی نے تیمور سلطان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعد علی، کراچی کنگز نے تابش خان اور ملتان سلطان نے نکولس پورن کو چنا ہے۔
ایمرجنگ کیٹگری کے پہلے مرحلے میں لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان، کراچی کنگز نے محمد عرفان جونیئر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعد شکیل، پشاور زلمی نے ثمین گل اور ملتان سلطان نے عبداللہ شفیق، دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسین طلعت، کراچی کنگز نے حسن محسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسان خان، پشاور زلمی نے ابتسام شیخ اور ملتان سلطان نے سیف بدرکا انتخاب کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment