Print this page

26ویں چیف آف ایئراسٹاف چیلنج پولوکپ پاک فضائیہ کے نام

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)26ویں چیف آف ایئراسٹاف چیلنج پولوکپ2017میں پاک فضائیہ نے پاکستان رینجرز کو شکست دے دی۔ پاک فضائیہ نے پاکستان رینجرز (پنجاب) کی ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب پاکستان پارک لاہور کینٹ میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی قائم مقام سربراہ پاک فضائیہ، ائیر مارشل فاروق حبیب تھے۔
مہمانِ خصوصی نے فاتح ٹیم کو چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج پولو کپ 2017کی ٹرافی دی۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔
چار چکر کے سنسنی خیز فائنل میچ کی فاتح ٹیم کی طرف سے شاہ قبلائی عالم، فلائیٹ لیفٹیننٹ حمزہ، سکواڈرن لیڈر ہمایوں اور ائیر وائس مارشل عامر مسعود نے بالترتیب 5،2، 1 اور 1 گول کئے، جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے سب انسپکٹر امانت اور ضرار عباسی نے بالترتیب 2 اور1 گول کئے جبکہ 2 گول ہینڈی کیپ رہے۔
13 نومبر کو شروع ہونے والے سات روزہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں پاک رینجرز(پنجاب) ، پی اے ایف، پی اے ایف بلیو، زیکی فارمز، سٹالینز اور آرچرز شامل تھیں۔
اعلیٰ فوجی افسران اور پولو کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا۔ پہلی مرتبہ چیف آف دی ائیر اسٹاف چیلنج پولو کپ 1985 ء میں منعقد ہوا اس کے بعد سے یہ ہر سال با قاعدگی سے ہو رہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں