جمعہ, 19 اپریل 2024


ایشین گیمز‘ ویمن اسکواڈ کی تھائی لینڈ روانگی

 

ایمز ٹی وی(لاہور ) ایشین گیمز ویمن کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن ٹیم رضوانہ یاسمین کی قیادت میں تھائی لینڈ روانہ ہوگئی۔
قومی ٹیم کی کپتان رضوانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ اور پی ایچ ایف انتظامیہ کی کوششوں سے ویمن ہاکی ٹیموں کو بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لینے کا موقع مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اپنی سے مضبوط ٹیموں کو ٹف ٹائم دیا جائے گا جبکہ ہم پلہ اور کمزور ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment