جمعہ, 19 اپریل 2024


کوچ کی مخالفت کے باوجود احمدشہزاد کی انٹری

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،ابتداء میں اطلاعات تھیں کہ قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھی دائیں ہاتھ کے اوپنر احمد شہزاد کو موقع دینے کے حق میں نہیں تھے،البتہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے احمد شہزاد کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

قومی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، عمر امین، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں، احمد شہزاد کو صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع دینے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔انضمام الحق نے بتایا کہ عماد وسیم ابھی تک گھٹنے کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں اس لیے ان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔چیف سلیکٹر نے بتایا کہ صہیب مقصود کو بھی کمر میں درد کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

دونوں کو بحالی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں شامل اظہر علی اور امام الحق واپس آجائیں گے جب کہ احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو رہا ہے جو 28 جنوری کو اختتام پزیر ہو گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment