جمعہ, 19 اپریل 2024


پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک دن میں تیسری شکست

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)سرفراز الیون کی نیوزی لینڈ سے مسلسل تیسر شکست ،انڈر 19ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان سے ہار گیا اور بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، محمد جمیل نے 94رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نثار علی نے 64 اور مطیع اللہ نے 25 رنز بنائے، سنیل، دیپک، اے ریڈی اور رمبیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر34.5 اوورز میں پورا کرلیا، دیپک ملک نے 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، وینکٹیش نے 64 رنز بنائے، ظفر اقبال نے 2 جب کہ ہارون خان نے ایک وکٹ حاصل کی، عمدہ بیٹنگ پر دیپک ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔واضح رہے کہ عالمی کپ میں یہ پاکستانی ٹیم کی پہلی ناکامی ہے، اس سے قبل پاکستان نے نیپال اور بنگلا دیش کی ٹیموں کو یکطرفہ مقابلوں میں زیر کیا تھا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment