Print this page

آئی سی سی ایوارڈ، پاکستان کی جیت بہترین لمحہ

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت کو بہترین لمحہ قرار دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں فتح کو بہترین لمحہ قرار دیا گیا ہے جب کہ پاکستان کے حسن علی ایمرجنگ کیٹگری میں بہترین کھلاڑی قراردیے گئے ہیں، افغانستان کے راشد خان کو بہترین ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آئی سی سی سرگیری سوبرز ٹرافی اور ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا، ویرات کوہلی نے سال میں 76 کی اوسط سے 6 سنچریاں بنائیں اور 202 ون ڈے میچوں میں 55.74 کی اوسط سے بیٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی کپتان اسٹوین اسمتھ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں 1875 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقا کے ایراسمس نے مسلسل دوسرے سال بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ بھارت کے یویندرز چہل کو ٹی 20 پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں