جمعہ, 19 اپریل 2024


شاہد آفریدی کی شمولیت سے اسکواڈ مضبوط ہوا ، محمد عامر

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی پیسر محمد عامر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز بہترین یونٹ بن گئی ہے بالخصوص اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی شمولیت سے اسکواڈ مضبوط ہوا اور اب کراچی کنگز کے پاس پی ایس ایل کا بہترین بالنگ یونٹ موجود ہے کیونکہ اس کی اسپن اور فاسٹ بالنگ میں کافی ورائٹی ہے اور بالرز بھی صلاحیت کے مطابق کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عماد وسیم نئے مگر بذلہ سنج کپتان ہیں جن کی زیر قیادت وہ انڈر19کرکٹ میں بھی کھیل چکے ہیں جن کا کھیل کے بارے میں رویہ کافی اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایڈیشن میں گزشتہ سال کی نسبت بہتر کھیل پیش کریں گے اور شاہد آفریدی کی شمولیت سے متوازن ٹیم اس مرتبہ فائنل جیتنے کی کوشش کرے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment