بدھ, 24 اپریل 2024


پی ایس ایل 3، اسلام آباد یونائٹیڈ کے گانے نے دھوم مچادی

 

ایمزٹی وی(کراچی) پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے باجے اور بلے سیریز کا دوسرا گانا ’’دوستی کہتے ہیں‘‘ ریلیز کردیا ویڈیو میں شاداب خان کی گفتگو بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

لیگ اسپنر میزبان کو صدیق اکبر کلب کا وہ میدان دکھانے کیلیے لے کر جاتے ہیں جس میں انھوں نے کرکٹ کے ہنر سیکھتے ہوئے سب کو متاثر کیا تھا، انھوں نے اپنے دوستوں کا تعارف کراتے ہوئے گاڑی چلاتے ہوئے راستے میں اپنے تجربات بھی بیان کیے ہیں۔

شاداب خان نے بتایا کہ شروع میں کرکٹ کھیلنے پر بڑی مار پڑتی تھی، بعدازاں سب ٹھیک ہوگیا، ناہموار میدان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو شخص یہاں فیلڈنگ کرسکتا ہے اس کو دنیا میں کہیں دشواری نہیں ہوسکتی۔ شاداب خان کی عکسبندی کے ساتھ پنڈی بوائز بینڈ کا گانا ’’دوستی کہتے ہیں‘‘ بڑا مسحورکن محسوس ہوتا ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment