منگل, 23 اپریل 2024


پاکستان سپر لیگ فائنل‘ سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس‘ رینجرز‘ فوج کے سپرد

 

ایمز ٹی وی(لاہور )کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ‘ سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس، رینجرز اور فوج کے سپرد کردی گئی جبکہ میچ کے دوران سکیورٹی کیلیے سول ایوی ایشن سے دو ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ایس ایل کی تیاری سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس ‘سینئرمنیجر سکیورٹی پی سی بی ارشد خان، جنرل منیجرکرکٹ اسٹیڈیم کراچی و دیگر سمیت اہم سکیورٹی اور سول حکام شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں کروائیں گے جوپورا کیا اب ہم سب کو اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دی کہ سندھ پولیس نے لاہور کا دورہ کیا جس میں پاکستان و سری لنکا میچ اکتوبر 2017 کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شہر کی لائٹنگ، پانی کا بندوبست، پارکنگ سائیٹ بنانا، صفائی کا کام، فضلے کو ٹھکانے لگانا و طبی سہولیات کا بندوبست شامل ہیں کو ٹھیک کیا جائے۔ اس حوالے سے چار کمیٹیز تشکیل دیدی ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے اور ٹریفک کے متبادل راستے بھی پہلے عوام کو بتادیئے جائیں۔ پی ایس ایل ایونٹ ہمارے عوام کے لیے ہے اور اس ایونٹ سے کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے آئی جی سندھ پولیس نے بتایا کہ ریہرسل میں وی وی آئی پی موومنٹ، کھلاڑیوں کی آمد، سکیورٹی انتظامات و دیگر ہر قسم کی موومنٹ کور کیا گیا ہے۔ حکام نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اسٹیڈیم میں 33 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے جس کو دیکھتے ہوئے پارکنگ و دیگر بندوبست کیا جارہا ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے قریب آغا خان و لیاقت نیشنل ہسپتال ہیں، ان کی انتظامیہ سے بات چیت کرکے انہیں الرٹ رکھا جائے۔ ناگہانی صورتحال پر ان قریبی ہسپتالوں کی خدمات لی جاسکتی ہیں اس کے علاوہ تمام ایمبولینسز جو اسٹیڈیم میں موجود ہوں گی وہ جدید ایمرجنسی سہولیات سے لیس ہونی چاہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment