جمعرات, 18 اپریل 2024


پی سی بی ڈائنامیٹس نے بلاسٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ایمز ٹی وی(لاہور ) ٹرائینگولر ون ڈے ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکے دوسرے میچ میں پی سی بی ڈائنامیٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز سکور کیے۔ عائشہ ظفر نے 40، حفصہ خالد نے 23 اور کائنات امتیاز نے 22 نمایاں رنز بنائے۔ پی سی بی ڈائنامیٹس کی جانب سے باؤلنگ میں نتالیہ پرویز نے چار، ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
140 رنز کا ہدف پی سی بی ڈائنامیٹس نے 6 وکٹوں پر 142 رنز بنا کر چار وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کائنات حفیظ نے ناقابل شکست 35، امیمہ سہیل نے 27 اور جویریہ روف نے 24 رنز اسکور کیے۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے غلام فاطمہ نے تین اور رامین شمیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آخر میں نتالیہ پرویز کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment