منگل, 16 اپریل 2024


فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا اہلیہ کے ساتھ عمرہ ، تصاویر وائرل

 

ایمز ٹی وی(کراچی ) بائیں ہاتھ کے تیز رفتار باﺅلر مزید چند روز سعودی عرب میں رہنے کے بعد پی ایس ایل کیلئے دبئی جائیں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے اپنی اہلیہ نرجس اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے چند تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ا للہ کا شکر ہے کہ وہ عبادت کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں اورانہوں نے اپنی شریک زندگی کے ساتھ عمرہ ادا کر لیا ہے۔
وہ مزید چند روز تک سعودی عرب میں قیام کریں گے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کیلئے دبئی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ میچوں میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment